پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے ماتحت نہیں، سپریم کورٹ روزانہ الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت کرتا ہے، اسٹیٹ بینک ایک خود مختار ادارہ ہے، وہ محکمہ فنانس کی اجازت کے بغیر خزانہ استعمال نہیں کرسکتا۔
وزیر محنت سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نہیں ہے، 17 ججز سپریم کورٹ آف پاکستان ہیں، سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز کو بینچز میں کیوں نہیں بٹھایا جاتا۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ججز میں واضح تقسیم ہے، کچھ ججز آئین کی بالادستی چاہتے ہیں اور کچھ ججز عمران خان کوسپورٹ کرنا چاہتے ہیں، عدم اعتماد سے اب تک ہمیشہ مطالبہ تھا کہ ایسے کیسز کی سماعت فل کورٹ کرے، جو ججز متنازع نہیں ہیں انہیں کیوں بینچ کا حصہ نہیں بنایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پر تمام حکومتی جماعتوں نے عمران خان کی حمایت سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا، چیف جسٹس کو خود ہی کیسز سے الگ ہوجانا چاہیے تھا۔
Comments are closed.