ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ڈسکہ الیکشن کے بارے میں بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری نے صبح صبح ہی ہار تسلیم کر لی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری صاحب، صبح صبح رونا شروع کردیا ہے، یہ نوازشریف کی پالیسیاں، ان پر عوام کا اعتماد ہے کہ ڈبے سے ووٹ شیر کا ہی نکلتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ شہباز شریف کی عوامی خدمت ہے کہ ووٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہی نکلتا ہے، پاکستان میں جس جگہ بھی شفاف الیکشن ہوگا ،ووٹ نوازشریف کا ہی نکلے گا۔
ترجمان نون لیگ نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کوایٹمی قوت بنایا، موٹروے، معاشی ترقی، روزگار، امید اور روشنی دی۔
فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسائل کی بنیادی وجہ ووٹ چوری ، آٹا چینی بجلی گیس دوائی چورمافیا ہے جس کے سہولت کار عمران صاحب ہیں۔
Comments are closed.