بدھ2؍رجب المرجب 1444ھ25؍جنوری 2023ء

فواد چوہدری کی بازیابی کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

فواد چوہدری کے کزن نبیل شہزاد کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

دوسری جانب لاہور کی عدالت نے فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

فواد چوہدری کو لاہور کی کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ رانا مدثر کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ فواد چوہدری کو لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.