بدھ2؍رجب المرجب 1444ھ25؍جنوری 2023ء

نئی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ون ڈے فارمیٹ رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

جنوبی افریقا کے رسی ویندر دوسن دوسرے اور کوئنٹن ڈی کوک تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے امام الحق کی 5 ویں پوزیشن ہے جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلے گئےہیں۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما دو درجے ترقی کے بعد نویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی بولرز رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج پہلے نمبر پر آگئے جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی دوسری اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی تیسری پوزیشن ہے۔

پاکستان کے شاہین آفریدی رینکنگ میں 8 ویں نمبر پر ہیں۔

ون ڈے فارمیٹ کے آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

افغانستان کے محمد نبی اور بنگلادیش کے مہدی حسن بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.