وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو شہدا کی توہین کا مرتکب قرار دیدیا۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں فواد چوہدری نے فضل الرحمان کے بیان کی مذمت کی اور کہا کہ مولانا کا بیان جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء کی توہین کے مترادف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنی سیاست کے لئے قومی اداروں پر حملے کرنا قابل مذمت ہے، مولانا فضل الرحمان غیر ذمہ دارانہ بیانات سے اجتناب کریں۔
وفاقی وزیر نے پی ڈی ایم سربراہ پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب، بلاول بھٹو کی طرف سے عزت افزائی کا صدمہ برداشت نہیں کر سکے۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ فضل الرحمان نے جس اتحاد کی بھی قیادت کی، وہ 12 گھنٹے بھی جنگ نہ کر سکا۔
Comments are closed.