وفاقی وزراء فواد چوہدری اور اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پر الزامات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے دیے گئے نوٹس پر فواد چوہدری اور اعظم سواتی نے جواب دینے کے لیے مہلت مانگ لی۔
دونوں وفاقی وزراء نے مہلت دینے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست بھجوا دی۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو جواب دینے کے لیے 6 ہفتوں کی مزید مہلت مانگی ہے۔
فواد چوہدری کی جانب سے ان کے وکیل آفتاب مقصود ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے دونوں وفاقی وزراء کو 16ستمبر کو نوٹس بھجوائے تھے۔
الیکشن کمیشن نے دونوں وفاقی وزراء کو جواب دینے کے لیے7 دن کا وقت دیا تھا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء کی درخواست ملنے پر مہلت دینے یا نہ دینےکا فیصلہ ہوگا۔
Comments are closed.