پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ فواد چوہدری اور شہباز گل کی نوکری جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنا ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فوا دچوہدری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل عوام گمراہ کرنے کے مشن پر لگے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ لوگ جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے، آصف زرداری پر جھوٹے الزامات لگانے والوں کو ہمیشہ شرمندگی ملی۔
پی پی سیکریٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ ملک کے لیے پٹرول قیمتوں کا تعین عمران نیازی کا فرنٹ مین کر رہا ہے۔
اُن کا کہناتھا کہ آصف زرداری 11 سال قید رہے، عمران خان 11 دن بھی نہیں رہ پائیں گے، ہم اقتدار میں آکر ہر ظلم کا حساب لیں گے۔
Comments are closed.