وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
سپریم کورٹ میں فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت 19 اپریل کو ہوگی۔
توہین عدالت کی درخواست کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے ساتھ ہی سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے جسٹس فائز عیسٰی کو ’انڈر ٹرائل جج‘ کہہ کر توہین عدالت کی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.