اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس اطہر من ﷲ نے درخواست گزار سے سوال کیا کہ عدالت آپ کی درخواست کیوں سنے؟
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتوں کو سیاسی معاملات میں استعمال کرنے سے عدالت کا نقصان ہوتا ہے۔
عدالت نے رجسٹرار آفس کو نااہلی کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گوشواروں میں اثاثے چھپانے کے الزام پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کو نااہل قرار دینے کی درخواست یکم فروری کو سماعت کے لئے مقرر کی تھی۔
Comments are closed.