بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فواد چودھری نے ریڈ لائن کراس کردی، حافظ حمد اللّٰہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ فواد چودھری نے ریڈ لائن کراس کردی، اسٹیبلشمنٹ کے منہ کو خون لگنے کی بات کرنے والے فواد چودھری طویل عرصہ بابائے اسٹیبلشمنٹ پرویز مشرف کے ترجمان رہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے بعد سپریم کورٹ نے بھی عمرانی سازشی بیانیے کو مسترد کرکے دفن کردیا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت مقبول ہے اور بھرپور طریقے سے الیکشن جیتے گی،ضمنی انتخابات سے متعلق تمام سروے تحریک انصاف کے حق میں ہیں۔

حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ تحریک انصاف کا ایجنڈا قوم کو اداروں کے خلاف بھڑکانا اور جہاد کے نام پر فساد پھیلانا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.