بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گھوڑے پر سوار کتے کی ویڈیو وائرل

گھوڑے پر سوار کتے کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

بعض اوقات سوشل میڈیا پر اسکرول کرتے ہوئے بالکل عجیب و غریب مواد سامنے آجاتا ہے۔

ایسی ہی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جسے دیکھ کر ناصرف صارفین حیران ہوئے بلکہ خوش بھی ہوئے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک کتے کو گھوڑے کی پشت پر سوار دیکھا جا سکتا ہے۔

گھوڑا پورے شہر میں دوڑتا رہا اور ٹریفک لائٹس پر بھی رُک گیا جبکہ کُتا اُس گھوڑے کی پیٹھ پر بیٹھا سواری سے لطف اندوز ہوتا نظر آیا۔

یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ ویڈیو کس مقام پر بنائی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.