پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پہلی اننگز میں 4 آوٹ ہونے کے بعد فواد عالم اور اظہر علی نے شاندار کھیل پیش کیا، فواد عالم کی اننگز سے ٹیم کو اعتماد ملا کہ ہم یہ میچ جیت سکتے ہیں۔
کراچی میں ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کو شکست دینے کے بعد پر یس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ فہیم اشرف کو کریڈیٹ دوں گا کہ اس نے بطور ٹیسٹ پلیئر خود کو بہتر کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میرا بطور کپتان یہی ہدف ہے کہ ہوم کنڈیشنز کے علاوہ باہر جاکر بھی جیتیں، ہم باہر جاکر اچھا کھیلیں گے تو ہمارے اعتماد میں اور اضافہ ہوگا۔
بابر اعظم نے کہا کہ پلیئرز کو یہی بتایا جاتا ہے کہ خود پر اعتماد رکھیں، غلطی ہر کوئی کرتا ہے، غلطیوں سے سبق سیکھنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بطور کر کٹ ٹیم ایک بڑی ٹیم کیخلاف جیت بہت ضروری تھی، پاکستان کی پوری ٹیم میں ہر کسی نے جیت میں حصہ ڈالا۔
بابر اعظم نے کہا کہ یہاں کی کنڈیشن اور پنڈی کی کنڈیشن مختلف ہے، ٹیم کے بارے میں وہاں جاکر ہی سوچیں گے، ایک دو سیریز پر پلیئرز کو جج نہ کریں، پورا پورا چانس دیں۔
Comments are closed.