بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فنی خرابی دور، سری لنکن پرواز دوبارہ کولمبو سے کراچی روانہ

سری لنکن ایئر لائن کی پرواز یو ایل 1183 دوبارہ کولمبو سے کراچی روانہ ہوگئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سری لنکن ایئر لائن نے اسی ایئر بس اے 330 کو روانہ کیا ہے جو خرابی کے بعد واپس اتاری گئی تھی۔

فلائٹ یو ایل 1183 نے صبح 9 بجکر 22 منٹ پر کولمبو سے ٹیک آف کیا ہے۔

پرواز دوپہر 12 بجکر 38 منٹ پر کراچی پہنچے گی جبکہ سری لنکا جانے والے مسافر رات سے روانگی کے منتظر ہیں۔

کولمبو سے کراچی آنے والی سری لنکن ایئر لائن کی…

واضح رہے کہ کولمبو سے کراچی آنے والی سری لنکن ایئر لائن کی پرواز کو 40 ہزار فٹ کی بلندی پر ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے پر طیارے کو دو گھنٹے بعد واپس کولمبو اتار لیا گیا تھا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر لنکا کی کولمبو سے کراچی کی فلائٹ یو ایل 1183 روانگی کے 45 منٹ بعد بھارت کی فضائی حدود میں 40 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی کہ طیارے کو شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.