بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فل کورٹ بنانے میں عدلیہ کی تکریم ہے، عطاء اللّٰہ تارڑ

صوبائی وزیرِ پنجاب عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز واضح اکثریت سے وزیرِ اعلیٰ منتخب ہوئے، فل کورٹ بنانے میں عدلیہ کی تکریم ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے ارکان کو پرویز الہیٰ کو ووٹ دینے کا کہا، عمران خان نے ہدایات پارٹی سربراہ کے طور پر جاری کی تھیں۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے مزید کہا کہ ایسی ہدایات چوہدری شجاعت نے جاری کیں تو معیار بدل دیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ رن آف الیکشن 186 ووٹ حاصل نہ کرنے پر کرایا جاتا ہے، ارکان کو ڈی سیٹ کر کے 25 ووٹوں کو شمار کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.