فلپائن میں سمندری طوفان کے زیر اثر چلنے والی ہواؤں، موسلا دھار بارش اور بلند لہروں سے درجنوں ساحلی قصبے زیر آب آگئے، جبکہ مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک اور ایک لاپتا ہوگیا۔
فلپائن کے مشرقی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کے زیر اثر اٹھنے والی بلند لہروں، 195 کلومیٹر فی گھنٹا رفتار کی طوفانی ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں سے 60 سے زائد ساحلی قصبے پانی میں ڈوب گئے۔
متاثرہ علاقوں سے 68 ہزار سے زائد افراد کو شیلٹرز میں منتقل کر دیا گیا، ماہرین کے مطابق سمندری طوفان فلپائن کے قریب سے گزر رہا ہے، تاہم طوفان کے فلپائن کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان نہیں ہے۔
Comments are closed.