فلسطین کے صدر محمود عباس نے شاہ اردن محمد عبداللّٰہ سے عمان میں ملاقات کی۔
اردن کے خبر رساں ادارے کے مطابق محمود عباس نے شاہ اردن سے مسئلہ فلسطین کی حمایت کے حوالے سے بات چیت کی۔
فلسطین کے صدر نے علاقائی منصوبوں میں اپنے شہریوں کی شمولیت پر زور دیا۔
اس موقع پر شاہ اردن نے کہا کہ فلسطینی باشندوں کو باعزت زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے لیکن معاشی ترقی اس وقت تک حاصل نہیں ہوسکتی جب تک مسئلہ فلسطین کا سیاسی حل نہ نکالا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کے لیے تیار ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ بھی علاقائی منصوبوں میں شامل ہوں۔
شاہ اردن نے کہا کہ آئندہ دنوں میں ہماری توجہ ایک ایسا ماحول قائم کرنے پر ہوگی جس میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات بحال ہوسکیں۔
Comments are closed.