منگل یکم ربیع الثانی 1445ھ 17؍اکتوبر 2023ء

فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت 260 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل اور غیر قانونی قبضے کے خاتمے کیلئے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے، فلسطین کی سرزمین پر اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔

سپہ سالار کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے مقدس مقامات پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کیلئے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ فورم نے غزہ میں اسرائیل کے طاقت کے استعمال سے معصوم شہریوں کے جانی نقصان پر تشویش کا اظہار کیا۔

فورم نے غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی، اسمگلنگ مافیاز اور کارٹلز کے خلاف کارروائیوں کو مزید تقویت دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ کارروائیوں سے معاشی سرگرمیوں کو منفی اثرات سے نجات دلائی جاسکے گی۔

اسلام آبادوفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے…

سپہ سالار نے غیر قانونی تارکین وطن کی باعزت اور محفوظ واپسی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔

آرمی چیف نے ہدایت دی کہ تمام غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج ان کارروائیوں میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہر ممکن تعاون کرتی رہے گی۔

کور کمانڈرز نے ہر قسم کے بالواسطہ بلاواسطہ خطرات کے خلاف ملکی سالمیت کے دفاع کیلئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔

شرکاء نے کہا کہ دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے تمام دہشتگردوں سے ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.