بدھ 5؍صفر المظفر 1445ھ23؍اگست 2023ء

فلسطینی صدر کی ہدایت، وزارت خارجہ کا 35 سفیروں کی ریٹائرمنٹ کا اعلان

فلسطین کی وزارت خارجہ نے 35 سفیروں کی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ یہ فیصلہ صدر محمود عباس نے کیا جس پر وزارت خارجہ عمل درآمد کرے گی۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ سفیروں کو مطلع کردیا گیا ہے کیونکہ ان کی ریٹائرمنٹ کا مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔

فرانس کے صدر نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایکسٹرنل سیکیورٹی کے 5 موجودہ اور سابق عہدیداران کو فلسطین کے نئے صدر کیلئے دو دو نام تجویز کرنے کی ذمہ داری دی ہے۔

وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ صدر محمود عباس کی ہدایات کے مطابق وزارت نے متعدد سفیروں کو مطلع کیا ہے کہ ایک مخصوص مدت میں ان کی ریٹائرمنٹ کا مرحلہ شروع ہوجائے گا، یہ سفیر ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ چکے تھے اور بعض کی عمر ریٹائرمنٹ کی عمر سے بھی تجاوز کرگئی تھی۔

عرب اخبار کی رپورٹ کے مطابق 17 سفیروں کی عمر 70 برس سے زائد تھی جبکہ 18 کی عمر 65 برس سے زیادہ تھی۔

خیال رہے کہ 10 اگست کو صدر محمود عباس نے مغربی کنارے اور غزہ پٹی کے متعدد گورنرز کو برطرف کردیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.