وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطینی حکومت اور عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔
طاہر اشرفی نے ان خیالات کا اظہار قاضی القضا فلسطین ڈاکٹر محمود الھباش سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔
دوران گفتگو دونوں رہنماؤں نے فلسطین و خطے کی تازہ سیاسی و سماجی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے فلسطینی انتخابات میں اسرائیلی مداخلت اور انتخابی عمل روکنے کی سازشوں کی مذمت کی۔
ڈاکٹر محمود الھباش نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستانی عوام اور حکومت کی بے مثال تائید پر مشکور ہیں۔
علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا پرامن حل ہماری ترجیح ہے، فلسطینی حکومت و عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امن، سلامتی کےلیے مسئلہ فلسطین کا حل ضروری ہے۔
Comments are closed.