بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فضل الرحمٰن کی ہدایت پر جے یو آئی لاہور کا ہنگامی اجلاس

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی ہدایت پر جمعیت علماء اسلام (ف) لاہور کا ہنگامی اجلاس ہوا۔

اجلاس امیر جے یو آئی لاہور مولانا نعیم الدین کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مدارس کا دورہ کرنے کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

جے یو آئی لاہور کے اجلاس کے حوالے سے جاری بیان میں مولانا نعیم الدین نے کہا کہ اس موقع پر ٹھوکر نیاز بیگ پہنچنے کے لیے حکمت عملی تیار کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہر تحصیل کے کارکنوں کو کم از کم 50 گاڑیوں کے ہمراہ جلوس میں شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مولانا نعیم الدین نے مزید کہا کہ جے یو آئی کارکن صبح 9 بجے ٹھوکر نیاز بیگ پر جمع ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.