اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ایم ڈی اے کو میڈیا ڈنڈا اتھارٹی قانون کہہ دیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں کے دھرنے سے خطاب میں فضل الرحمٰن نے کہاکہ یہ میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نہیں میڈیا ڈنڈا اتھارٹی ہے۔
انہوں نے کہاکہ جہاں آمرانہ حکومت ہوتی ہے وہاں میڈیا کا گلا دبایا جاتا ہے، ہم میڈیا کے شانہ بشانہ رہیں گے۔
پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ ہم سب میڈیا کی آزادی پر متفق ہیں، آئین سے متصادم قوانین منظور نہیں ہونے دیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کالے قانون کی تجویز منظر عام پر آ چکی ہے، جسے میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کہا جارہا ہے، میں کہتا ہوں یہ میڈیا ڈنڈا اتھارٹی ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ جہاں جمہوریت ہوتی ہے وہاں آزادانہ صحافت ہوتی ہے، جہاں آمرانہ حکومت ہوتی ہے وہاں میڈیا کا گلا دبایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں بہت سے پاکستان کے آئین سے متصادم قوانین آرہے ہیں، ہم ان قوانین کو منظور نہیں ہونے دیں گے۔
پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ ہزاروں ملازمین کو نکال کر عدالتی احکامات کا قتل کیا گیا ہے، ہزار اختلاف کے باوجود ملک میں بہت چیزیں مشترک ہوتی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی علمبردار سیاست میڈیا کی آزادی کے حق میں ہوتی ہے، ہم سب میڈیا کی آزادی پر متفق ہیں۔
Comments are closed.