بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، شہباز کا نیک خواہشات کا اظہار

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کی  ناسازی پر شہباز شریف نے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر  شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے لیے   نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی صحت یابی کے لیے  دعا بھی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فون پر خیریت دریافت کی، مولانا فضل الرحمن نے اپنی صحت سے متعلق نواز شریف کو آگاہ کیا۔

 شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کیلئے گلدستہ بھی بھجوایا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی تھی اور انہیں کچھ دن آرام کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.