سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو بیرونِ ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی۔
عدالتِ عالیہ نے فریال تالپور کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے انہیں 25 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر بیمار بیٹی سے ملنے کے لیے برطانیہ جانے کی اجازت دی۔
فریال تالپور کے وکیل نے دورانِ سماعت عدالت کو بتایا کہ جعلی اکاؤنٹس ریفرنس کے باعث فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ فریال تالپور کے تیمار داری کے لیے ایک بار ضمانت جمع کرا کے جانے پر اعتراض نہیں۔
وزارتِ داخلہ اور ایف آئی اے کی جانب سے کمنٹس نہ آنے پر عدالت نے اظہارِ برہمی کیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کی نقول سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوانے کی ہدایت بھی کی۔
Comments are closed.