بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فروری میں مرغی اور گھی کی قیمتوں کی اونچی اُڑان

ملک بھر میں گزشتہ ماہ یعنی فروری کے دوران مرغی اور گھی کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق فروری کے دوران مرغی 61 روپے تک فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ فروری میں گھی اوسطاً  27 روپے 54 پیسے تک فی کلو مہنگا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق فروری کے دوران کوئٹہ میں مرغی سب سے زیادہ مہنگی ہوئی، کوئٹہ میں مرغی کی قیمت میں61 روپے تک فی کلو اضافہ ہوا جس کے بعد کوئٹہ میں مرغی کی اوسط فی کلو قیمت 272 روپے رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق لاڑکانہ میں مرغی کی اوسط فی کلو قیمت 56 روپے بڑھی، ملتان میں 54 روپے 49 پیسے جبکہ حیدرآباد میں مرغی 54 روپے51 پیسے کلو مہنگی ہوئی۔

ملک میں ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 7 کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں مرغی 53 روپے 46 پیسے تک فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ بہاولپور میں مرغی کی قیمت میں 51 روپے 50 پیسے تک فی کلو اضافہ ہوا۔

فیصل آباد میں مرغی اوسط 47 روپے تک فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد اور فیصل آباد میں چکن 46 روپے کلو مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گوجرانوالہ 45، سیالکوٹ 44، پشاور 43 ، سرگودھا 40 اور بنوں میں مرغی 36 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) یوٹیلیٹی اسٹورز…

رپورٹ کے مطابق فروری میں پشاور اور حیدرآباد میں گھی سب سے زیادہ مہنگا ہوا، پشاور اور حیدرآباد میں گھی کی اوسط قیمت 28 روپے تک فی کلو بڑھی۔

ادارہ شماریات کے مطابق سرگودھا میں گھی 25، سکھر میں24.51 اور گوجرانوالہ میں 24 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔

کوئٹہ میں گھی 22.55، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 22 روپے فی کلو منہگا ہوا جبکہ ایک ماہ کے دوران خضدار میں گھی21، لاہور میں 18 اور بنوں میں 16 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.