وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ فرقہ واریت و دیگر مسائل میں دھکیل کر ہمیں کمزور کیا گیا۔
اسلام آباد میں طلباء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان اور اسلام کو فروغ دینے کے لیے ایک دوسرے کا احترام کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے مولانا فضل الرحمٰن اور انہیں زرداری کا احترام کرنا ہوگا، ان دونوں کو عمران خان اور پھر عمران خان کو ان سب کا احترام کرنا ہو گا۔
علی محمد خان نے کہا کہ ہم اپنے ملک کو مضبوط کرنے پر رضامند ہی نہیں تاکہ کشمیر کی بیٹیوں کو محفوظ کر پائیں۔
Comments are closed.