پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

فردوس شمیم نے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑ دیں، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ حرکت الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

فردوس شمیم نقوی نے یو سی 2 تحصیل میونسپل کمیٹی جناح میں بیلٹ باکس کی سیلیں کھول کر دکھائی تھیں، ان کا اعتراض تھا کہ یہ سیلیں توڑے بغیر کھولی جاسکتی ہیں۔

دوسری جانب نارتھ ناظم آباد ٹاؤن ضلع وسطی کی یو سی 3 میں نقاب پوش افراد کے پولنگ اسٹیشن میں گھسنے کی مبینہ وڈیو سامنے آگئی۔

پی ٹی آئی کا الزام ہے کہ نقاب پوشوں نے پولنگ کے عملے کو ہراساں کیا، اس کے علاوہ انتخابی سامان سے چھیڑ چھاڑ بھی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.