پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

بلدیاتی انتخابات میں خواتین ووٹر بھی پُرعزم

ضلع مٹیاری اور سجاول میں ووٹ ڈالنے کے لیے خواتین کی بڑی تعداد گھروں سے نکل آئی۔

مٹیاری کی ٹاؤن کمیٹی نیو سعید آباد کے وارڈ نمبر 3 میں خواتین کا رش رہا، خواتین نے جوق در جوق اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

سجاول میں صبح خالی نظر آنے والے پولنگ اسٹیشنز پر دوپہر کے بعد ووٹرز کی بڑی تعداد پہنچی۔

خواتین ووٹرز کی بھی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں جو اپنی پسندیدہ جماعت کو جتوانے کے لیے پُرعزم تھیں۔

کراچی میں جاری بلدیاتی انتخاب کی پولنگ کے دوران نقاب پوش افراد ضلعی وسطی نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی یوسی 3 میں نقاب پوش نامعلوم افراد پولنگ اسٹیشن میں گھس گئے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز پر خواتین ووٹرز کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا جو خوش آئند ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین کی خاصی تعداد پولنگ اسٹیشنز پر ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پہنچی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.