پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

انتخابی نتائج میں تاخیر امیدواروں میں بےچینی کا سبب بن رہی ہے، سعید غنی

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج میں تاخیر امیدواروں میں بےچینی کا سبب بن رہی ہے۔

انتخابی نتائج میں تاخیر پر بیان دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کراچی میں بلدیاتی نتائج فوری جاری کرنے کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ تاخیر سے نتائج کے اجراء سے پورا انتخابی عمل بلاجواز متنازعہ بن سکتا ہے۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ فارم 11 اور 12 فراہم نہیں کیے جا رہے، کچھ ڈپٹی کمشنر نتائج دینے میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ آر او نے نتائج کا اعلان نہیں کیا تو شہر بھر میں دھرنے ہوں گے۔

اس صورتحال پر پی پی رہنما مرتضیٰ وہاب نے ردعمل دیا کہ کل تک جماعت اسلامی الیکشن کرانے کا کہہ رہی تھی، اب نتائج آنے لگے تو جماعت اسلامی دھرنوں کی بات کر رہی ہے

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.