سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی سہیلی فرحت شہزادی عرف فرح گوگی نے قومی احتساب بیورو (نیب) نوٹس کا جواب دےدیا۔
فرح گوگی کے وکیل اظہر صدیق نے چیئرمین نیب کو نوٹس کا جواب بھجوادیا ہے۔
فرح گوگی کے وکیل نے نیب نوٹس کے جواب میں کہا کہ فرحت شہزادی کا توشہ خانہ کیس سےکوئی تعلق نہیں۔
وکیل نے جواب میں مزید کہا کہ نیب کسی بھی پرائیویٹ شخص سے تحقیقات نہیں کرسکتا، نیب سیاسی مخالفت میں نوٹس بھجوا رہا ہے۔
فرح گوگی کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین نیب طلبی کا نوٹس ختم کریں ورنہ عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
Comments are closed.