آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم اسکاٹ ماریسن کا کہنا ہے کہ معاہدہ ختم کرنے پر فرانس کی مایوسی کو سمجھتے ہیں۔
اسکاٹ ماریسن کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ اندازہ ہے کہ فرانس کے لیے یہ بات کتنی مایوس کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا نے خود مختار ریاست کی طرح قومی مفاد میں فیصلہ کیا ہے۔
آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم کا مزید کہنا تھا کہ فرانس سے آبدوز معاہدہ ختم کر کے امریکا سے نیا معاہدہ ملکی مفاد میں ہے۔
دوسری جانب آسٹریلوی وزیرِ دفاع پیٹر ڈیوٹن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا فرانس کے ساتھ آبدوز معاہدے کے معاملے پر واضح اور ایماندار رہا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے فرانس سے آبدوز معاہدہ ختم کر کے امریکا سے جوہری توانائی والی آبدوزیں خریدنے کا معاہدہ کیا ہے جس پر فرانس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاہدہ توڑنے پر آسٹریلیا اور امریکا سے اپنے سفیر واپس بلا لیئے ہیں۔
Comments are closed.