فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے فنڈ ریزنگ میں تاریخ رقم کردی۔
تین مختلف پروگرامز میں 25 ملین روپے جمع کیے گئے جن میں معروف بزنس مین نمایاں رہے، سردار ظہور اقبال، ابراہیم ڈار، ن لیگ فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر، چوہدری افضل خونن، کشمری راہنما نعیم چوہدری، چوہدری محمد اعظم، چوہدری اشفاق جٹ، خواتین میں محترمہ روحی بانو شامل ہیں۔
علاوہ ازیں ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے چوہدری حمید اللّٰہ شامل ہیں یہ رقم مسلم ہینڈ مشن اور الخدمت فاؤنڈیشن سمیت مختلف رفاعی این جی اوز کے زریعے شفاف طریقے سے سیلاب زدگان کی بحالی پر خرچ ہوگی۔
سیاسی سماجی شخصیت ملک حمید آحمد اور فنکار ارشاد علی نے مزاحیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان سے آئے ہوئے فنکاروں نے حصہ لیا۔
فنڈ ریزنگ پروگرام میں پہلے مرحلے کے دوران ڈیڑھ لاکھ یورو جمع اکھٹے ہوئے جبکہ دوسرے پروگرام خواجہ علی اصغر اور نعیم چوہدری کے اشتراک سے منقد ہوا میں سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے ایک لاکھ یورو جمع کیے گے۔
فنڈ ریزنگ پروگرام میں مئیر اور سفارتخانہ کے اعلیٰ سرکاری حکام نے خصوصی شرکت کی، پاکستانی کمیونٹی نے دل کھول کر عطیات دیے۔
اس موقع پر فرانس بزنس فورم کے سرپرست ابراہیم ڈار، سردار ظہور اقبال، یاسر خان و دیگر نے خطاب کیا۔
فنڈز ریزنگ منتظمین کے مطابق ان کا ٹارگٹ تھا کہ سیلاب زدگان کی بحالی اپنی جدوجہد جاری رکھیں راجہ علی اصغر نے لوگوں پر زور دیا کہ سیلاب زدگان کی دل کھول کر امداد کریں۔
مقامی میئر اور اسمبلی رکن عالمی برادری پاکستان کی مدد کرنے کی اپیل کے ساتھ یقین دہانی کروائی ہے کہ اس مشکل وقت میں ہم پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے فنڈز دینے پر فرانس میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کا شکرگزار ہوں۔ راجہ علی اصغر نے موجودہ مشکل گھڑی میں مصیبت زدگان کے لیے دلوں کو کھولیں اور بڑھ چڑھ کر ان کا ساتھ دیں۔
فرنچ ارکان پارلیمنٹ کرسٹل کرول نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پیرس میں فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کی دعوت پر شکریہ ادا کیا اور ہر ممکن طریقے امداد کی یقین دہانی کروائی اس پروگراموں میں پاکستان کیمونٹی نے 25 ملین سے زائد رقم کے فنڈز دیے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فنڈز دینے پر میں فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا شکر گزار ہوں اور ہم بیرون ملک رہ کر اس مشکل گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کیساتھ ہیں۔
تقریب کے مہمان خصوصی فرانس کی پارلیمنٹ کے رکن کرسٹل کرول نے پاکستانیوں کے جزبہ حب الوطنی کو سراہا۔
Comments are closed.