طوفانی بارش کے بعد جنوب مغربی فرانس میں زبردست سیلاب آگیا جبکہ مشرقی پیرس سمیت متعدد دیگر علاقوں میں بھی رواں ہفتے کے آخر میں متوقع سیلاب کی پیشگوئی ہے۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق بدترین سیلاب سینٹیس میں تھا جو بورڈوکس سے 115 کلومیٹر (71 میل) پر واقع ہے جس کے قریب ہی دریا شیرینٹ اپنی ریکارڈ سطح 20 فٹ کی بلند پر آگیا ہے۔ پانی شہر کے بڑے حصوں میں موجود کئی گلیوں میں داخل ہوگیا ہے اور کمر تک پانی کھڑا ہے۔
سیلاب کی وجہ سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے جبکہ متاثرہ علاقوں سے سیکڑوں افراد گھر بھار چھوڑ چکے ہیں۔
فائر بریگیڈ کے سربراہ پاسکل لیپرینس نے بتایا کہ سیکورٹی کی مدد سے سینٹیس سے لگ بھگ 400 افراد کو نکال لیا گیا ہے اور ایک اندازے کے مطابق 800 افراد متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کرچکے ہیں۔
The post فرانس میں شدید سیلاب، سینکڑوں لوگ نقل مکانی پر مجبور appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.