سابق وفاقی وزیرِ داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے حکومت پر سوال اٹھا دیا۔
لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ فرانس سے گلے ملنا اور اسرائیل وفد بھیجنا سوالیہ نشان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 2 کروڑ سے زائد لوگ خطِ غربت سے نیچے جا چکے، پیٹرول پر 2 ارب روپے روزانہ غریب کی جیب سے خزانے میں جا رہے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پہلے خزانے پر ڈاکا مارتے تھے، اب غریب کی جیب پر ڈاکا مار رہے ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، اسلام آباد 27 کلو میٹر کی بڑی جیل بن گیا ہے۔
سربراہ عوامی لیگ نے کہا کہ 72 میں سے 22 وزراء بے محکمہ ہیں، اس معاملے پر ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ غریب کو آٹا نہیں مل رہا، حکمراں امریکا کے سیون اسٹار ہوٹلز کی سیر کر رہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ دنیا باتیں کر رہی ہے، امداد نہیں دے رہی۔
شیخ رشید احمد نے یہ بھی کہا ہے کہ بند گلی میں جانا ہے یا الیکشن کرانا ہے، اس بات کا جلد فیصلہ ہو جائے گا۔
Comments are closed.