hookup Birmingham hookup Mansfield Center homemade hookup hookup Longmeadow

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فرانس: جشن معراجِ مصطفی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

فرانس میں جشن معراجِ مصطفی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے ویلرلیبل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی جانب سے جشن معراجِ مصطفیﷺ کے سلسلے میں ایک عظیم الشان جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ شیخ الاسلام علامہ طاہر القادری کے بڑے صاحبزادے حسن محی الدین مہمان خصوصی تھے۔

جلسے میں خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض قاری طاھر عباس گورایہ نے سرانجام دیے، نعت خواں حضرات نے سرور کائنات ﷺ کی شان میں قصیدہ خوانی کی۔

جلسے میں سفارت خانہ پاکستان فرانس سے بھی عملے نے شرکت کی۔ علامہ میر حسن قادری نے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حسن محی الدین کو خوش آمدید کہا۔ 

انہوں نے بتایا کہ بھاری تعداد میں  افراد نے حالیہ دنوں میں ادارہ منہاج القرآن کی تاحیات ممبر شپ لی، ان میں سے جو موجود ہیں ان میں اسناد تقسیم کی جارہی ہیں۔

حسن محی الدین نے اپنے خطاب میں واقعہ معراج کے بارے میں قرآن اور احادیث کی روشنی میں تفصیلی گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ معراج النبیﷺ کا واقعہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے تاریخ انسانی میں اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔ یہ اللّہ کی جانب سے اپنے محبوب نبیﷺ کی شان میں ایک عظیم تحفہ تھا۔

ان کا کہنا تھا واقعہ معراج پر کفار کی تنقید کا جواب خود اللّہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں دے دیا ہے۔ معراج النبیﷺ کے موقع پر اللّہ نے مسلمانوں کے لیے نماز کا تحفہ بھی دیا۔

آخر میں صاحبزادہ حسن محی الدین نے دعا بھی کروائی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.