جمعہ 24؍شعبان المعظم 1444ھ17؍مارچ 2023ء

فرانس بھر میں پنشن اصلاحات کا قانون نافذ کرنے کیخلاف مظاہرے

فرانس بھر میں جمعرات کو پنشن اصلاحات کا قانون نافذ کرنے کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔

فرانس میں فروری سے حکومتی  مجوزہ پنشن اصلاحات کے خلاف ٹریڈ یونین کی طرف سے ہڑتالیں ہو رہی تھیں۔

حکومتی فیصلے کے خلاف شدید غصے کے طور پر وزیراعظم الزبتھ بورن کے ٹی وی انٹرویو میں اعلان کے بعد اچانک مظاہرے شروع ہوئے۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس کا شمار دنیا کے صاف اور خوبصورت ترین شہروں میں ہوتا ہے لیکن اب یہاں گندگی اور کوڑے کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔

مظاہروں کے دوران  سیکڑوں گاڑیوں اور موٹرسائیکل کے علاوہ کوڑے کے ڈرموں کو آگ لگا دی گئی تاہم پولیس کی بھاری نفری کے باعث کاروباری مراکز اور عمارتیں محفوظ رہیں۔

ٹریڈ یونین نے متحرک ہو کر مختلف شعبوں میں ہڑتال شروع کردی ہے جن میں صفائی کا عملہ، تعلیمی اداروں کے اساتذہ، اسپتالوں کا عملہ اور پبلک ٹرانسپورٹ والے شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.