فرانس آرمینیا اورآذربائیجان کے تنازع کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھائے گا۔
فرانس نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تنازع پر بحث کے لیے کہے گا۔
فرانس کے صدر کے دفتر نے ایمانوئل میکرون اور ان کے آرمینیائی ہم منصب نکول پشینیان کے درمیان ایک کال کے بعد کہا کہ فرانس صورتحال کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے لے جائے گا، جس کی صدارت اس کے پاس ہے۔
ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ میکرون نے جنگ بندی اور آرمینیا کی علاقائی سالمیت کے لیے احترام پر زور دیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میکرون آذربائیجان کے صدر سے بات چیت کے ساتھ ساتھ دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کرانے کے لیے دستیاب ہیں۔
واضح رہے کہ تاریخی حریفوں کے درمیان تازہ سرحدی جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
Comments are closed.