گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ فرانسیسی سفیر کو نکالنے سے یورپ پاکستان کے لیے بند ہوگا۔
ٹھٹھہ میں میڈیا سے گفتگو میں عمران اسماعیل نے کہا کہ ٹی ایل پی بھی وہی کہہ رہی ہے جو حکومت کہہ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت پر ہم سب کا مقصد ایک ہے، طریقہ کار میں فرق ہے۔
گورنر سندھ نے ٹی ایل پی سے کامیاب مذاکرات پاکستان اور اسلام کیلئے خوشخبری قرار دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ سندھ کو جہاں مدد کی ضرورت پڑے گی، ساتھ دیں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.