فرانسیسی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کے پیغام کی تصدیق کردی۔
سفارت خانے کے حکام کا کہنا ہے کہ ہم نےپاکستان میں اپنے شہریوں کو حفاظتی نوٹ بھیجا ہے۔
فرانسیسی سفارتخانہ نے کہا کہ پاکستان میں فرانسیسی شہریوں کو نوٹ حالیہ صورتحال پر بھیجا گیا۔
سفارتخانہ حکام کا کہنا ہے کہ فرانسیسی شہریوں کو وقتی طور پرحفاظتی اقدام کے لیے پاکستان چھوڑنے کا کہا ہے۔
فرانسیسی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ فرانسیسی سفارتخانہ کھلا رہےگا۔ سفارتخانہ کورونا کے باعث محدود اسٹاف کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ محدود اسٹاف کے باوجود سفارتخانہ پوری طرح سے آپریشنل ہے۔
Comments are closed.