بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فخر زمان کے متنازع رن آؤٹ پر غیر ملکی کرکٹرز بھی حیران

 جوہانسبرگ میں دوسرے ون ڈے کے دوران فخر زمان کے متنازع رن آوٹ پر غیر ملکی کرکٹرز نے بھی حیرت کا اظہار کیا ہے۔

کوئن ٹن ڈی کوک کے رویے کو کرکٹ فینز کے ساتھ ساتھ دیگر کرکٹرز اور مبصرین نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ویسٹ انڈین کرکٹر شیرفین ردرفورڈ نے لکھا کہ کیا ڈی کوک کو قانون میں چیٹنگ کی اجازت ہے؟جینٹلمین گیم کے ساتھ ایسا نہ کریں۔

آسٹریلیا کی سابق خاتون کرکٹر لیزا اسٹالیکر بھی سوشل میڈیا پر بولیں کہ ان معاملات پر امپائرز کو فوری ردعمل دکھانا چاہئے تھا۔

کرکٹ کمینٹیٹر ایلن ولکنس نے بھی ڈی کوک کے عمل پر مایوسی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے بھی فخر کی اننگز کی تعریف کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا کہ اتنی شاندار اننگز کے بعد ڈی کوک کی طنزیہ مسکراہٹ کا کیا مقصد تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کے فخر زمان کو آؤٹ کرنے کے لیے جھانسا دینے پر سوال اٹھا دیا۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فخر زمان کا کوئنٹن ڈی کوک کے جھانسے میں آکر رن آؤٹ ہونے پر کہنا ہے کہ اُن کے آؤٹ ہونے میں زیادہ غلطی ان کی اپنی ہی ہے۔

فخر زمان نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں اپنے رن آؤٹ ہونے پر خود کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ یہ میری ہی غلطی ہے کہ میں نے فیلڈر کو نہ دیکھا۔

پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھارت کو 58 رنز سے شکست دینے کے بعد مقبول ٹرینڈ ’پاوری‘ میں شامل ہوگئی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ فخر زمان کی شاندار اور جارحانہ اننگز کی وجہ سے دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنا رہا۔ میچ میں لوگوں کے غم و غصے کا اظہار اس وقت شامل ہوگیا جب جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک نے فخر زمان کو آؤٹ کرنے کے لئے جھانسا دیا۔

ٹوئٹر پر اس وقت بھی فخر زمان ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے اور شائقین کرکٹ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق کوئنٹن ڈی کاک کو فخر زمان کا دھیان بٹانے پر مورودِ الزام ٹھہرا رہے تھے ایسے میں فخر زمان نے خود کو ہی غلط کہا۔

پاکستان سُپر لیگ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کانٹے دار مقابلے کے بعد لاہور کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے فخر زمان نے گگلی چیلنج میں حصہ لے لیا۔

فخر زمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ’غلطی میری تھی کیونکہ میں حارث رؤف کو دیکھ رہا تھا کیونکہ مجھے لگا تھا کہ وہ اپنی کریز سے کافی دور ہے اور مشکل میں ہے۔‘

قومی کرکٹر کے مطابق  باقی میچ ریفری پر منحصر ہے کہ وہ کیا کرتا ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اس میں کوئٹن کی غلطی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.