بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فارن فنڈنگ کیس: PTI کے گرفتار رہنماحامد زمان عدالت میں پیش

فارن فنڈنگ کیس کے معاملے پر گرفتار کیے گئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامد زمان کو ضلع کچہری میں پیش کر دیا گیا۔

حامد زمان کو لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

حامد زمان کے خلاف ایف آئی اے فارن فنڈنگ کی تحقیقات کر رہا ہے۔

فارن فنڈنگ کیس کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی ممبر حامد زمان اور سینیٹر سیف اللّٰہ نیازی کو گرفتار کرنے کی خبریں سامنے آئی ہیں جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے سیف اللّٰہ نیازی کی گرفتاری کی تردید کی گئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز فارن فنڈنگ کیس کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی ممبر حامد زمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے لاہور کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے حامد زمان کو لاہور میں وارث روڈ پر واقع ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ انصاف ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں 2013ء میں 6 لاکھ 25 ہزار ڈالر آئے، انصاف ٹرسٹ قواعد و ضوابط پر پورا نہیں اترتا تھا، حامد زمان انصاف ٹرسٹ کے سیکریٹری تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.