اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ ایکسچینج کمپنیز اور بینکوں کے فارن ایکسچینج آپریشنز کی نگرانی سخت کر دی ہے۔
ایکسچینج ریٹ میں حالیہ اُتار چڑھاؤ کے باعث ایکسچینج کمپنیز اور بینکوں کی نگرانی بڑھائی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اس سلسلے میں متعدد ایکسچینج کمپنیز اور بینکوں کے معائنے شروع کر دیے ہیں، ضوابط کی خلاف ورزی پر دو ایکسچینج کمپنیز کی 4 برانچوں کے آپریشنز معطل کردیے گئے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل بعض ایکسچینج کمپنیز پر جرمانے بھی عائد کیے تھے، مختلف ایکسچینج کمپنیز کے 13 فرنچائز کے انتظامات بھی ختم کر دیے گئے تھے، خدشات تھے کہ کچھ ایکسچینج کمپنیز صارفین کو غیر ملکی کرنسی فروخت نہیں کر رہیں۔
اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ خدشات کی تحقیقات کے لیے’مسٹری شاپنگ‘ کی کارروائی بھی شروع کی ہے، انہی خدشات پر 4 اگست کو ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کا اجلاس بھی بلایا ہے۔
Comments are closed.