وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ فارنزک لیب نے عمران خان کے دعووں کی قلعی کھول دی۔
وزیرآباد میں عمران خان پر حملے کی فارنزک لیب کی رپورٹ پر شرجیل میمن نے تبصرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اپنی حکومت کے ادارے نے پی ٹی آئی چیئرمین کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ فارنزک رپورٹ نے بتادیا کہ عمران خان کو 4 گولیاں نہیں لگیں، عمران کو گولی اور دھات کے ٹکڑے لگے۔
ان کا کہنا تھاکہ عمران خان دھات کے ٹکڑے لگنے پر 2 ماہ سے زمان پارک لاہور میں بند ہیں۔
Comments are closed.