روسی فیڈریشن میں سابق سوویت دور کی بہت ساری باقیات بکھری ملیں گی لیکن بعض ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو آپکی توجہ اپنی جانب مبذول کروالیتی ہیں جیسی کہ تصویر میں نظر آنے والی یہ پرانی زیگولی کار ہے جو کہ فارسی انداز کی قالین سے سجائی گئی ہے اور حال ہی میں اسکی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ سوویت دور میں زیگولی واز، نہایت ہی مقبول اور قابل اعتماد ماڈل کی کار ہوا کرتی تھی اور یہ سوویت روس میں بن کر دنیا بھر میں برآمد کی جاتی تھیں۔
سوویت یونین سے باہر اسے زیگولی کی بجائے لاڈا کے برانڈ نام سے برآمد کیا جاتا تھا اور اگر آپ روسی نہ بھی ہو تو اس کار کو پہنچان لیں گے کہ یہ سوویت دور کی یا موجود رشیئن فیڈریشن سے متعلق ہے۔
لیکن مذکورہ بالا قالین میں لپٹی سجی ہوئی کار کی وجہ شہرت اس پر لپٹی فارسی انداز کی قالین ہے، یہ قالین ایک دور میں تمام کمیونسٹ ملکوں میں پسند کی جاتی تھی۔
Comments are closed.