جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

فائر بریگیڈ کی آئی آئی چندریگر روڈ کی 45 عمارتوں سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی

فائر بریگیڈ حکام نے کراچی کی معاشی سرگرمیوں کے مرکز آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع 45 عمارتوں کے معائنے کی رپورٹ جاری کردی۔

فائر بریگیڈ حکام کی رپورٹ میں 45 میں 29 عمارتوں کو مکمل طور پر غیر تسلی بخش قرار دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 77 فیصد عمارتوں میں آگ بجھانے کا سامان اور عملہ نہیں جبکہ تمام 45 بلڈنگز میں کوئی بھی ماہر فائر فائٹر موجود نہیں تھے۔

حکام کے مطابق آئی آئی چندریگر کی 45 بلڈنگز میں 34 ہزار سے زائد افراد کام کرتے ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 45 میں صرف 16 عمارتوں میں آگ بجھانے کےلیے پانی کا کنکشن موجود تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صرف 29 عمارتوں میں آگ پر قابو پانے کا سامان موجود ہی نہیں تھا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم پورے شہر کی تمام عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.