پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ غیر نمائندہ اسمبلی میں 13 زہریلی جڑی بوٹیاں، 22 درجن لوٹے اکٹھے کیے گئے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ یہ اگر بل بناتے ہیں تو صدر کے پاس جائے گا صدر کے پاس دو اختیارات ہیں۔
بابر اعوان نے کہا کہ صدر آئینی ریفرنس سپریم کورٹ آف پاکستان کے پاس بھیج سکتے ہیں، مجھ سے اگر پوچھا گیا تو کہوں گا یہ ریفرنس ضرور بھیجیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ریفرنس میں سپریم کورٹ سے پوچھیں گے کیا یہ بل آپ کو منظور ہے، کیا رائے ہے، 13 جڑی بوٹیاں اور 22 لوٹوں نے جو کام کیا وہ غیر آئینی ہے، صدر اسے واپس کر سکتے ہیں یا سپریم کورٹ کو ریفرنس بھجوا سکتے ہیں۔
بابر اعوان نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف 43 مقدمات اسلام آباد میں ہوئے ہیں، ہمارے 400 کارکنوں کو دہشت گردی کے کیس میں پکڑا گیا ہے۔
Comments are closed.