جمعرات 20؍شوال المکرم 1444ھ11؍مئی 2023ء

غیر منتخب شخص اب میئر بن سکتا ہے، سندھ اسمبلی میں ترمیم منظور

سندھ اسمبلی نے بلدیاتی قانون میں اہم ترمیم کردی جس کے تحت کوئی بھی غیر منتخب شخص اب چیئرمین ٹاؤن اور میئر کے الیکشن میں حصہ لے سکے گا۔

ترمیمی بل کی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی جانب سے حمایت کی گئی جبکہ پیپلز پارٹی کے بعض ارکان نے تحفظات کا اظہار کیا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ اسمبلی میں بلدیاتی ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا گیا جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

بل کے مطابق کوئی بھی غیر منتخب شخص اب چیئرمین ٹاؤن اور میئر کے الیکشن میں حصہ لے سکے گا۔

پیپلز پارٹی کے بعض رہنماؤں نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ترمیمی بل من پسند افراد کو آگے لانے کا باعث بنے گا جس سے پرانے تنظیمی کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قیادت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جارہا ہے اور فیصلے کے خلاف تنظیمی سطح پر بھی احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.