نگراں وفاقی وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں کی بے دخلی کے حوالے سے ہونے والی گفتگو کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز نے افغان باشندوں کو گریس پیریڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرفراز بگٹی نے افغانیوں کے حوالے سے دیے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ بات چیت ہوئی تھی، گفتگو میں تمام اسٹیک ہولڈرز موجود تھے اور فیصلہ ہوا تھا کہ افغان باشندوں کو ایک گریس پیریڈ دیا جائے۔
اُنہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگوں کی طرف سے ڈیمانڈ آ رہی تھی کہ لوگ رضاکارانہ طور پر جانا چاہتے ہیں۔
نگراں وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ جو یکم نومبر تک جانا چاہتا ہے چلا جائے اس کے بعد کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا، پہلے دن سے یہ کہا ہے کہ یہ صرف افغان بیسڈ پالیسی نہیں ہے، یہ پالیسی غیر قانونی رہائشیوں کے بارے میں ہے پھر چاہے وہ کسی بھی ملک سے تعلق رکھتے ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ جب بات غیر قانونی مقیم لوگوں کےحوالے سے ہو رہی ہے تو اس میں افغانی ہوں یا کوئی بھی غیر ملکی سب ہی شامل ہیں۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ جن کے پاس ویزا ہے، ان کو ہم نے کچھ نہیں کہنا، ہم صرف غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو بھیج رہے ہیں۔
Comments are closed.