پاکستانی عوام نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے انخلاء کو درست فیصلہ قرار دیا ہے۔
عوام کی رائے کے مطابق غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ اچھا ہے، ملکی حالات کے پیشِ نظر اس کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔
عوام کا کہنا ہے کہ جرائم میں پکڑے جانے والے مجرمان زیادہ تر غیر ملکی ہوتے تھے، اس فیصلے سے پاکستان امن کا گہوارہ بن جائے گا، جو ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں اُنہیں ملک سے باہر نکال دینا چاہیے۔
دوسری جانب وزارتِ اطلاعات کے مطابق غیر قانونی اور غیر ملکی افراد کے انخلاء میں صرف 25 دن باقی رہ گئے ہیں، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہو گا۔
وزارت اطلاعات کے مطابق غیرقانونی مقیم افراد کی گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے۔
اسلام آباد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
503 افراد کو شناختی دستاویزات نہ ہونے پر جیل بھجوا دیا گیا۔
بلوچستان حکومت نے بھی غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کا طریقہ کار ترتیب دے کر کریک ڈاون شروع کر دیا۔
پہلے مرحلے میں غیر قانونی مہاجرین کو ملک بدر کیا جائے گا۔
Comments are closed.