غیر ملکی کرنسی کے ناجائز بیرون ملک بہاؤ کو روکنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اقدامات اٹھالیے۔
اس حوالے سے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ افغانستان کا سفر کرنے والے کو ایک ہزار امریکی ڈالر فی وزٹ ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی۔
ایس بی پی کے مطابق افغانستان کا سفر کرنے والے افراد کے لیے زیادہ سے زیادہ سالانہ حد 6000 امریکی ڈالر ہوگی۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ 500 امریکی ڈالر اور زائد کی تمام بیرونی کرنسی کی فروخت اور بیرون ملک ترسیلات زر بھیجنے کے لیے ایکسچینج کمپنیوں کو بایومیٹرک تصدیق کرنا ہوگی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق غیر ملکی کرنسی سے متعلق یہ شرط 20 اکتوبر 2021ء سے لاگو ہوگی۔
ایس بی پی نے کہا کہ ایکسچینج کمپنیاں 10 ہزار امریکی ڈالر اور زائد کے مساوی غیرملکی کرنسی کی فروخت، ترسیل چیک، بینکنگ چینلز سے کریں گی۔
Comments are closed.