پیسے دے دو، پاکستان کے مستقل رہائشی بن جاؤ، حکومت نے نئی پالیسی جاری کردی، نئی پالیسی کو قومی سلامتی پالیسی کے مطابق بھی قرار دے دیا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ غیرملکی شہری پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے پاکستان میں مستقل رہائش حاصل کرسکیں گے۔
فواد چودھری کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی کی روشنی میں پاکستان نے جیو اکنامکس کو اپنے قومی سلامتی نظریے کا کلیدی جزو قرار دیا ہے، جس کے تحت غیرملکی شہریوں کے لیے مستقل رہائش کی اسکیم کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.